فخر زمان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر
فخر زمان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے، فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث زیر علاج ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان ایک ہفتے کے بعد ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے۔ دریں اثناء سلمان علی آغا بھی ٹریننگ سیشن کے بعد بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اسکواڈ کے چھ کھلاڑی منگل کو بخار کی وجہ سے اپنا پہلا ٹریننگ سیشن نہیں کرسکے تھے، کیونکہ انہیں میچ سے قبل ہی بخار کی شکایت تھی، ان کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث اور زمان خان شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم کی طرف سے کئے گئے مکمل معائنے کے بعد، مذکورہ کھلاڑیوں میں سے پانچ کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن میں شامل ہونے کے لیے موزوں سمجھا گیا۔

فخر زمان کی بڑی کامیابی، آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

نتیجتاً آج بروز بدھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، صرف محمد حارث گلے میں تکلیف کے باعث ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہوئے۔

Related Posts