ہم نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے جاتی امرا لکھوانے کی تجویز دی ہے۔ فیصل واؤڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے جاتی امرا لکھوانے کی تجویز دی ہے۔ فیصل واؤڈا
ہم نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے جاتی امرا لکھوانے کی تجویز دی ہے۔ فیصل واؤڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل  فیصل واؤڈا نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے جاتی امرا لکھوانے کی تجویز دی۔ 

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے ان سے زیادہ پیسوں کی فکر کرتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو پاکستان آ کر ضمانت دینے میں کیا حرج ہے؟

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی عہدیدار نواز شریف کی گارنٹی دے۔ عثمان ڈار کا مطالبہ

وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کل تک شریف خاندان کے لیے بے حد اہم تھی اور آج شورٹی بانڈ کے مطالبے پر خاموشی چھا گئی  جبکہ بھاگ جانا شریف خاندان کا وطیرہ رہا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ آج نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی مختلف مقدمات میں عدلیہ کو مطلوب ہیں جبکہ ہم نواز شریف کی ضمانت کے معاملے پر صرف ایک بانڈ پر دستخط کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ شورٹی بانڈ پر دستخط کرنے میں ہچکچانے والی ن لیگ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے لیے نواز شریف کی صحت زیادہ اہم ہے یا پیسہ۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی  وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے بھی  مسلم لیگ (ن) رہنماؤں اور شریف خاندان سے سوال کیا کہ کیا پیسہ ان کے والد یا رہنما کی صحت سے زیادہ اہم ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ افسوس ہے نواز شریف اب اپنے ہی اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن) کے قیدی بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بانڈ جمع کرا کر نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جاسکتے ہیں، دیر کیوں؟ علی زیدی کا سوال

Related Posts