کورونا کی دوسری لہر میں شدت، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان
صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر لوگوں پر زور دیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 89 افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ماسک اور معاشرتی دوری سے ہم پہلی لہر کی طرح دوسری لہر پر بھی قابو پاسکیں گے۔

دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 89 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 423179 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اموات کی تعداد 8487 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2885 افراد نے کورونا کامثبت تجربہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، کیسز میں خوفناک اضافہ، ڈاکٹرز نے سر پکڑ لئے

وبائی مرض سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتوں میں پنجاب سندھ سے آگے نکل گیا ہے۔

Related Posts