ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Edhi tests negative for coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اس وقت اسلام آباد میں موجود فیصل ایدھی میں کورونا کی تصدیق بعد ان کے اہل خانہ میں بھی وائرس کی جانچ کے ٹیسٹ ہوں گے۔

اس قبل فیصل ایدھی کراچی سے لاہور اور پھر اسلام آباد گئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے تنظیم کی جانب سے ملاقات میں امدادی چیک دیا گیا۔

فیصل ایدھی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اصرار انہوں نے ٹیسٹ کروایا اور آج مثبت رپورٹس آئی ہیں۔

فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے میڈیا کو بتایا کہ ہر وہ شخص جو فیصل ایدھی کے ساتھ رابطے میں آیا تھا اس کا معائنہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد تنہائی میں ہیں اور وہ اپنے ڈاکٹر سے مستقل رابطے میں ہیں لیکن انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ سینٹر بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور ادارہ کی جانب سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

Related Posts