ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

مزید پڑھیں:معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں،دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90 دن کی آئینی شق ناقابل تسخیر ہے۔

Related Posts