پنجاب میں مزدوروں کی کم از کز اجرت 32,000 روپے کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کز اجرت 32,000 روپے کر دی گئی
پنجاب میں مزدوروں کی کم از کز اجرت 32,000 روپے کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پنجاب کی نگراں حکومت نے جمعرات کو مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 32 ہزار روپے ماہانہ کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبوری حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت میں 7000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں سرکاری ملازمین کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کر دی تھی۔ انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کی سول اور ملٹری پنشن میں 10 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔

ان کے اعلان کے بعد، پنجاب حکومت نے 22 اپریل کو کم از کم اجرت25000روپے مقرر کی تھی۔

31 جنوری 2023 کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے مخلوط حکومت کو کم از کم اجرت 35,000 روپے کرنے کی تجویز دی۔

آصف زرداری نے کہا تھا کہ کارکنوں کی تنخواہوں کے تعین کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ”کارکنوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے دور رس اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Related Posts