کیلیفورنیا:دنیا بھر میں سماجی رابطے کا سبب والی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے (میٹا) رکھ دیا ہے۔
اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں، صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے اور اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ نے کہا کہ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے، مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں فیس بک پر 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا گیا