فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس
فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار فاخر کی والدہ راشدہ طاہر انتقال کر گئیں جس کا علم ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے فاخر سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں گلوکار فاخر نے کہا کہ میری والدہ راشدہ طاہر کا انتقال ہوگیا جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ان کے انتقال کا بتاتے ہوئے میرا دل انتہائی غمزدہ ہے۔

اپنے پیغام میں گلوکار فاخر نے کہا کہ میری والدہ راشدہ طاہر نے پیار کرنے والی ماں کی حیثیت سے ہمیشہ میرا خیال رکھا جبکہ انہیں جاننے والے تمام لوگوں نے ہمیشہ انہیں پسند کیا۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔

معروف گلوکار فاخر نے کہا کہ والدہ کی یاد میرے دل سے مٹ نہیں سکتی۔ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اتوار کے روز اسلام آباد میں ہوگی۔

 سوشل میڈیا صارفین نے فاخر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے والدہ کے انتقال پر تعزیت اور ان کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے ساتھ ساتھ فاخر اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: سارہ اور فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Related Posts