لاہور میں سردی کے باعث شدید دھند، حدِ نگاہ 20 سے 250 میٹر تک محدود

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں سردی کے باعث شدید دھند، حدِ نگاہ 20 سے 250 میٹر تک محدود
لاہور میں سردی کے باعث شدید دھند، حدِ نگاہ 20 سے 250 میٹر تک محدود

سردی کے باعث داتا کی نگری لاہور کی فضاؤں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ زیادہ سے زیادہ 250میٹر جبکہ کم از کم 20میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

دھند اور کہر کے باعث لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں چلاتے ہوئے سڑک دیکھنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث حادثات کا خدشہ ہے۔

لاہور کی قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ 20 میٹر ہے، ائیرپورٹ اور اطراف میں 250 میٹر جبکہ دیگر بہت سے علاقوں میں 100 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات پیشگوئی کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں کہر پڑنے کا امکان ہے جس سے حدِ نگاہ محدود رہے گی جبکہ ڈرائیور حضرات کو گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ موسمِ سرما کی دھند سے قبل لاہور شہر پر اسموگ کا راج رہا۔وزیر اعظم نے  اسموگ کے خاتمے پر وزیر اعلیٰ پنجاب  کی  سفارشات منظور کر لیں جن کے تحت صوبے سے بتدریج اسموگ ختم کیا جانا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان نے 13 دسمبر کو کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے داتا کی نگری لاہور میں 60 ہزار کنال کی اراضی مختص کی جائے گی جہاں درخت لگائے جاسکیں۔

مزید پڑھیں:  اسموگ کے خاتمے پر عثمان بزدار کی سفارشات منظور

Related Posts