کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 1زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاؤن میں رہائش پذیر حاجی حنفیا خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سالہ بیٹا بصیر احمد، چھ سالہ بیٹی فرشتہ بی بی، آٹھ سالہ بیٹا قدرت اللہ تیرا سالہ بیٹا جانان جاں بحق ہو گئے، ساتھ ہی اس کی 30 سالہ اہلیہ حضرت بی بی اور بیٹی بی بی فاطمہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈمپر نے تین طلباء کوکچل کر ہلاک کردیا

گیس دھماکے سے گھر کی چھتیں اڑ گئی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

معلوم رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکوں اوردم گھٹنے کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئےہیں۔

Related Posts