وزیر اعظم آکر ایوان کو بتائیں کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے گئے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt's wrong decisions have devastated national economy: Ahsan Iqbal

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم ایوان کو بتائیں کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے ، اسلامی دنیا کا واحد ملک کیوں بے بس ہے ؟ ہم بھارت پر کیوں دبائو نہیں ڈال رہے ہیں ؟۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ بھارتی قبضے کے باعث کشمیریوں کا جینا حرام ہوگیا ہے، پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے لیکن 120 دن گزرنے کے باوجود دنیا نے کشمیر کو نظر انداز کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کو بتائیں کہ کشمیر پر کیا اقدامات اٹھائے، ہمارے کتنے وزیر دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں، اسلامی دنیا کا واحد ملک کیوں بے بس ہے؟ ہم بھارت پر دباؤ کیوں نہیں ڈال رہے؟۔

انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر سفارتی ایمرجنسی کا آغاز کرے، بھارت کشمیریوں کا معاشی قتل کر رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ حکومت کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے۔وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ میں وزارت خارجہ میں چائے کی پیالی پیے بغیر کچھ تجاویز دینا چاہتا ہوں ۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ وزیراعظم کو کشمیر ایشو پر 8 سے 10 ممالک کا دورہ کرنا چاہئے، او آئی سی کا فوری اجلاس اسلام آباد بلایا جائے،انہوں نے کہاکہ اگر او آئی سی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا تو او آئی سی کی ممبر شپ سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ فوری کشمیر ایشوپر ہنگامی بیرونی دورے شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ پندرہ دن کی ہنگامی سفارتکاری شروع کی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر قوم متحد ہے، کشمیر کو بڑی جیل بنانے پر ہر دل دکھی ہے۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ کہ اتنے دن گزر گئے ہم کوششوں کے باوجود کرفیو نہیں ہٹا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنی کوششوں کو انتہائی تیز کرنا چاہیے ،حکومت کو ڈپلومیٹک ایمرجنسی ڈکلیئر کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے کوشش کی ہو گی لیکن مزید ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر حکومت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے،او آئی سی کو مردہ گھوڑا نہ کہا جائے،شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کو پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلاول نے یہی بات کا نعرہ لگایا کہ لواں گے لواں گے کشمیر لوا گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، اور ہمیں سب کو مل کر اس کا حل نکالنا ہو گا۔

رہنما مسلم لیگ نے کہاکہ لوگوں نے ہمیں اسمبلی میں بھیجا ہے اور لوگ ہمارے طرف موجودہ صورتحال میں دیکھ رہے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے منیر اور کزئی نے کہاکہ بہتر 72سال سے اگر کشمیر اتنا اجاگر نہیں ہوا تو 72سال بعد جو کشمیر کے ساتھ ہوا وہ بھی کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کس کو کہہ رہے ہیں چالیس سال والی حکومتوں کا حصہ تو آپ ہی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے بہت سے ممالک نے ووٹ ہمیں نہیں بھارت کودیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کوئی تیر نہیں مارا کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے ،سابق فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دینے پر عمل کیا جائے۔

Related Posts