ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran should lay out concrete plan against COVID-19: Khaqan

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے کیس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو عدالت پیش کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ انہیں یہ بتایا جائے ان کے خلاف کیس ہے کیا، ایک سال تک تماشا لگائے رکھا کہ مہنگی ایل این جی دی گئی اب انہیں پتہ چل چکا ہے پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے سستی ایل این جی تھی۔

نیب اب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرے اور عوام کو بتائے کہ وہ غلطی پر تھا۔نیب پراسیکیوٹر نے شاہد خاقان کے جواب میں قومی احتساب بیورو کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی اور موقف اپنایا کہ ایل این جی ریفرنس تیار ہے۔

مزید پڑھیں :اسحاق ڈار سے 50 کروڑ روپے نقد اور جائیداد کی ریکوری کی، چیئرمین نیب

ریجنل بیورو سے منظوری ہو چکی جب کہ ہیڈ کوارٹر سے منظوری کے بعد دو ہفتوں کے اندر ریفرنس دائرکر دیں گے، شاہد خاقان کو ان کے اوپر لگائے گئے الزامات ریفرنس میں بتا دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان صرف عوام کے لئے یہاں باتیں کرتے ہیں، ملزمان عدالت آکر کہنے لگتے ہیں ہمیں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے، اگریہ انہیں قید سے مسئلہ ہے تو ضمانت کا فورم موجود ہے۔

ضمانت کے لئے کسی فورم سے ابھی تک رجوع نہیں کیا گیا۔عدالت نے شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کی جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو تین دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے جب کہ نیب کو آئندہ سماعت سے پہلے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts