سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

پشاور: سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے،ناصر درانی کورونا کے باعث میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ناصر درانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کے باعث انہیں گزشتہ ایک ہفتے قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مرحوم ناصر درانی کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم ناصر درانی کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، ناصر درانی ایک قابل افسر تھے جنھوں نے ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور این سی او سی کی جانب سے عوام سے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کا کہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز کو کراچی کے شہریوں نے ہوا میں اُڑا دیا