پاکستان کے ساتھ آبدوزمعاہدہ،سابق فرانسیسی وزیراعظم کےخلاف مقدمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے ساتھ آبدوزمعاہدہ،سابق فرانسیسی وزیراعظم کےخلاف مقدمہ
کراچی: فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈوارڈ بلاڈور اور سابق وزیردفاع کے خلاف کراچی افیئرز اسکینڈل کے حوالے سے مقدمہ چلایاجائے گا، سابق فرانسیسی وزیراعظم پر پاکستان کو آبدوزیں فروخت کرنے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈوارڈ بلاڈور اور سابق وزیردفاع کے خلاف کراچی افیئرز اسکینڈل کے حوالے سے مقدمہ چلایاجائے گا، سابق فرانسیسی وزیراعظم پر پاکستان کو آبدوزیں فروخت کرنے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔

 سابق وزیراعظم ایڈوار بالادور اور وزیر دفاع فرانسواں لیوتار کے خلاف مقدمہ ایک خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا، دونوں رہنماؤں پر 1990 کی دہائی میں پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

مبینہ طور پر سن 1990ء کے عشرے میں پاکستان کو تين آگسٹا فرانسيسی آبدوزوں کی فروخت کے سودے ميں  بھاری کميشن طےکیے گئے تھے، مبینہ بدعنوانی کے اس واقعے کو ‘کراچی افیئرز‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی ادارے اس ضمن میں تحقیق کر رہے ہیں کہ اس ڈیل کے تحت حاصل کی گئی خرد برد کی رقم بیلاڈور کے 1995 کے الیکشن مہم کے دوران استعمال ہوئی تھی یا نہیں۔

 یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ کراچی ميں آٹھ مئی 2002ء میں11 فرانسيسيوں کے قتل کی وجہ بھی يہ اسکينڈل تھا۔ کراچی ميں قتل کیے گئے فرانسيسی انجینئروں کے لواحقين اس کیس میں انہیں عدالت ميں لانے کے بھی حامی ہیں۔

فرانس کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Related Posts