وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مسافروں کے لیے نئے اور سخت بیگیج قوانین کا اعلان کیا ہے تاکہ تجارتی اداروں کی جانب سے بیگیج الاؤنس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
نئے قوانین کے تحت مسافروں کے سامان میں شامل اشیاء بشمول موبائل فونز، جن کی مجموعی قیمت 1200 ڈالر سے زیادہ ہوگی، وہ ضبط کر لی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد بیگیج الاؤنس کے تحت اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔
ایف بی آر نے بیگیج رولز 2006 میں ترامیم کا مسودہ S.R.O. 214(1)2024 کے ذریعے جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل نئے قوانین لاگو ہوں گے:
1۔1200 ڈالرز کی حد: وہ اشیاء جن کی مجموعی قیمت 1200 ڈالر سے زیادہ ہو، ضبط کر لی جائیں گی۔
2۔ایک موبائل فون: مسافر ایک استعمال شدہ موبائل فون ذاتی استعمال کے لیے لا سکتے ہیں، بشرطیکہ اس پر لاگو ڈیوٹیز اور ٹیکس ادا کیے جائیں، اگر پہلے کلیئر نہ ہوا ہو۔
3۔دوسرا موبائل فون: دوسرا موبائل فون ڈیوٹیز اور ٹیکس کی ادائیگی پر لے جانے کی اجازت ہوگی۔
4۔اضافی موبائل فونز: دو سے زیادہ موبائل فونز ضبط کر لیے جائیں گے، چاہے ڈیوٹیز یا جرمانے ادا کیے جائیں۔
5۔1200 ڈالرکی حد برائے اشیاء: بیگیج اسکیم کے تحت 1200 ڈالر سے زیادہ مالیت کی تمام اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔
6.تجارتی مقدار کی تعریف: “تجارتی مقدار” سے مراد وہ اشیاء ہیں جو ذاتی استعمال یا تحفے کے بجائے تجارتی مقاصد یا مالی فائدے کے لیے درآمد کی جائیں، اور جن کی مالیت 1200 ڈالر سے زیادہ ہو۔
7۔تجارتی اشیاء کی رہائی نہیں ہوگی: تجارتی مقدار میں لائی گئی اشیاء کو ڈیوٹیز، ٹیکس، یا جرمانہ ادا کرنے کے باوجود جاری نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آنے والے مسافروں کو ذاتی استعمال کے لیے ایک استعمال شدہ موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ اس پر لاگو ڈیوٹیز اور ٹیکس ادا کیے جائیں، اگر پہلے کلیئر نہ ہوا ہو۔ دوسرا فون ڈیوٹیز اور ٹیکس کی ادائیگی پر لے جانے کی اجازت ہوگی، لیکن اس سے زیادہ موبائل فون ضبط کر لیے جائیں گے اور انہیں ڈیوٹیز یا جرمانے کی ادائیگی کے باوجود کلیئر نہیں کیا جائے گا۔
اتنے میں تو بینک ٹھیکے پر مل جائے اور، نیشنل بینک کے صدر کی تنخواہ اور مراعات جانتے ہیں؟
نوٹیفکیشن مزید وضاحت کرتا ہے کہ “تجارتی مقدار” ان اشیاء کو کہتے ہیں جو ذاتی استعمال یا تحفے کے بجائے تجارتی مقاصد کے لیے لائی گئی ہوں، جن کی مالیت 1200 ڈالرسے زیادہ ہو۔ موبائل فونز کے حوالے سے یہ قاعدہ ان فونز پر لاگو ہوتا ہے جو ذاتی استعمال سے زائد ہوں۔تجارتی مقدار میں لائی گئی اشیاء کو ڈیوٹیز، ٹیکس، یا جرمانہ ادا کرنے کے باوجود جاری نہیں کیا جائے گا۔