کراچی : سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہاہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے ہمارے لئے اب ہر ٹیسٹ اہم ہے۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے اب ہر ٹیسٹ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔پوائنٹس کے لیے کراچی ٹیسٹ جیتنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، امید ہے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔میچ سے قبل فائنل الیون کا اعلان کریں گے۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے سری لنکن کپتان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کے باعث وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان نہ آسکے تھے جس کا انہیں افسوس ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز: نیشنل اسٹیڈیم میں آخری میچ کیلئے انتظامات کاسلسلہ جاری