برسلز : یورپی یونین کے رکن ممالک نے برطانیہ کو یونین سے علیحدگی کے لیے مزید وقت دینے پر رضامندی کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 31 جنوری تک بریگزٹ میں توسیع کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین بریگزٹ میں توسیع کے لیے برطانیہ کی درخواست کو منظور کرے گی اور اس کو 31 جنوری 2020 تک توسیع دی جائے گی۔
یورپی یونین کے رکن ممالک اس حوالے سے تحریری منظوری سے قبل برطانیہ کے جواب کا انتظار کریں گے جبکہ تحریری منظوری کے حوالے سے حکومتوں کے پاس برسلز میں ان کے نمائندوں کی موجودگی میں طے پانے والے معاہدے کو قبول یا رد کرنے کے لیے 24 گھنٹے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ترکی کے پاس فاسفورس موجود،برطانیہ سے درآمد کیا، برطانوی اخبارکا دعویٰ