گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل آج حرا ثقافتی مرکز کا افتتاح کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرا ثقافتی مرکز منصوبہ مختلف نوعیت کا ثقافتی اور سیاحتی مرکز ہوگا۔
حرا ثقافتی مرکز میں قرآن مجید کے قدیم نسخوں کے علاوہ قرآن مجید کی خطاطی اور طباعت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
حرا ثقافتی مرکز جبل النور کے علاقے میں 67 ہزار مربع میٹر رقبے پر بنایا گیا ہے جس میں عازمین حج، عمرہ زائرین اور سیاحوں کی دلچسپی کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
مرکز میں اسلامی ثقافت اور تہذیب کے علاوہ تاریخی ادوار سے بھی جدید انداز میں روشناس کرایا جائے گا۔