ایلون مسک، ایپل کمپنی کے خلاف ایپک گیمز کی حمایت میں بول پڑے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلون مسک، ایپل کمپنی کے خلاف ایپک گیمز کی حمایت میں بول پڑے
ایلون مسک، ایپل کمپنی کے خلاف ایپک گیمز کی حمایت میں بول پڑے

سان فرانسسکو: ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے “فورٹ نائٹ” ایپک گیمز بنانے والی کمپنی کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا ہے ، کیونکہ کمپنی نے ایپل کی جانب سے اپنے اسٹورز پر فیس وصولی کو چیلنج کیا ہے۔

ٹیسلا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایپل ایپ اسٹور پر انٹرنیٹ فیس وصول کرنا بھتہ وصول کرنے کے مترادف ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں “فورٹ نائٹ” کا اقدام درست ہے۔ اس بات اظہار نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “آئی فون بنانے والی کمپنی نے موبائل ایپس کے لیے مارکیٹ میں اپنے تسلط کا غلط استعمال کیا ہے۔”

ایپک نے ایپل کے مرتب کردہ قاعدے کو اس وقت توڑا جب کمپنی نے آن لائن ادائیگی کےلیے اپنی ایپ مارکیٹ میں متعارف کروا دی۔ ایپل نے اپنے ایپلی کیشن اسٹور کا دفاع کرتے ہوئے ایپک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

ایلون مسک نے کہا ہےکہ “اگرچہ وہ ایپل کی مصنوعات کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، مگر آئی فون بنانے والی کمپنی “ایپ اسٹور سے زیادہ چارج کر رہی ہے، میرا مطلب ہے کہ انتہائی معمولی نوعیت کے کام کے 30 فیصد چارجز وصول کرنا انتہائی نامعقولیت ہے۔ اگر ایپ اسٹور کی فیسز مناسب ہوں تو ایپک اپنی ادائیگیوں پر کارروائی کرنے کی زحمت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایلون مسک نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ “ایک بار ایپل کے مالک ٹم کک کے ساتھ الیکٹرک کار ساز کے ممکنہ حصول اور آئی فون بنانے والے کے سی ای او کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے متعلق گفتگو کی تھی۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے لکھا ہے کہ ” صرف مرتبہ میں ایپل کمپنی کے مالک ٹم کک کو ٹیسلا خریدنے کی دعوت دی اور ملاقات کے لیے بلایا تھا اور اس کےلیے بھی کوئی شرط نہیں رکھی تھی، مگر انہوں نے ملنے سے انکار کردیا تھا۔”

اس ہفتے کے شروع میں وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کے ساتھ ٹیسلا کی کال پر ، مسک نے کمپنی کے “دیواروں والے باغ” یا اس کے سخت کنٹرول شدہ ٹیک ماحولیاتی نظام اور کوبالٹ کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے ، لتیم آئن بیٹریاں بنانے کے لیے ایک اہم معدنی۔ “میں کسی چیز کا سی ای او نہیں بننا چاہتا ،” مسک نے ایک تبصرہ کے جواب میں ٹویٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے 10 ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، سندھ حکومت

Related Posts