ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آکلینڈ: انگلینڈ نے اتوار کو ویلنگٹن میں گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفیا ڈنکلی 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں، نیٹ سیور 40،ٹیمی بیمونٹ 33  امے جونس 31 جبکہ کپتان ہیٹر نائٹ نے 6 رنز بنائے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جہانارا عالم، ریٹو مونی، فہیمہ خاتون اور لاٹا مونڈل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 48 ویں اوور میں صرف 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیمہ سلطانہ اور شرمین اختر نے 23،23 رنز بنائے،لاٹا مونڈل 30 جبکہ کپتان نگر سلطانہ نے 22 رنز بنائے۔

مزید برآں انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون اور چارلی ڈین نے3،3 وکٹیں حاصل کیں فریا ڈیوس 2 جبکہ ہیٹر نائٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی سوفیا ڈنکلی کو 67 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related Posts