ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہیملٹن: نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے سمرتی مندھانا نے 71 رنز کی اننگ کھیلی،کپتان متھالی راج نے 68 رنز بنائے،شفالی ورما 53 جبکہ ہرمانپریت کور نے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مساباٹا کلاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایابونگا خاکا اور چلوئے ٹریون نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ہندوستان کی جانب سے دیا گیا ہدف ساؤتھ افریقہ نے آخری بال پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا وولوارڈٹ نے 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،مگنون ڈو پریز نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگ کھیلی،لورا گوڈال 49،ماریزانے کاپ32 جبکہ کپتان سن لوس نے 22 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

ہندوستان کی جانب سے راجیشوری گایکواد اور ہرمانپریٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ کی مگنون ڈو پیز کو 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Posts