ٹیم کی اندرونی معلومات افشا کرنے پر ایمیلی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی :کرکٹ آسٹریلیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ویمن ٹیم کی کھلاڑی ایمیلی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

ایمیلی اسمتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے بورڈ کی جانب سے آفیشل لائن اپ کے اجرا سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا غلط استعمال کرتے ہوئے میچ سے قبل ٹیم کی لائن اپ جاری کردی تھی۔

دونومبر کو شیڈول میں سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر ٹیم لائن اپ جاری کرنے پر انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ایمیلی نے اپنی غلطی کا تسلیم کر لیا۔

اس غلطی پر ویمن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جس میں سے 9ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا اور وہ بقیہ سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس میچ کے سلسلے میں ہوبارٹ ہریکینز کی ایمیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے، سڈنی تھنڈرز اور ہوبارٹ کے درمیان مذکوری میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلین نے اپنے سخت قواعد و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے انہیں سزا دینا ضروری خیال کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین کے تحت ٹیم کی اندرونی معلومات افشا کرنا(کسی انعام یا اس سکے بغیر بھی) ایک جرم ہے کیونکہ ان معلومات کو کسی بھی طرح سے شرط یا میچ واسپاٹ فکسنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین مینز ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز پٹینسن پر ’غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر‘ ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے جس کے سبب وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Related Posts