پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدینہ جانے والی پرواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے اے ٹی آر طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی، سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے دیگر اے ٹی آر طیاروں کی بھی مرحلہ وار جانچ پڑتال کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈواقع کی تحقیقات کرے گا،سی اے اے کے شعبہ ایئروردینیسن کی ٹیمیں بھی جہاز کی جانچ پڑتا ل کریں گی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنی لینڈنگ سلاٹس دوسری ایئرلائنز کو دینے پر مجبور

واضح رہے گزشتہ شب پی آئی اے کے سکھر سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 632 کے کپتان نے لینڈنگ سے پہلے مے ڈے مے ڈے کی کال دی، ہنگامی صورت میں کپتان مے ڈے مے ڈے کی کال دیتا ہے۔

Related Posts