پی آئی اے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنی لینڈنگ سلاٹس دوسری ایئرلائنز کو دینے پر مجبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے دنیا کے اہم اور مصروف ترین لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس 2 غیر ملکی ایئر لائنز کو دے دیں۔

یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے بعد لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس کے سلسلے میں پی آئی اے نے غیر ملکی ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

پی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

پی آئی اے کے سی ای او اور چیف کمرشل آفیسر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے استنبول میں ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد پی آئی اے کے سلاٹس محفوظ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ نے پی آئی اے کی بیش قیمت لینڈنگ سلاٹس کو پابندیوں کے باعث استعمال نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر گم نہیں ہوا، ڈار طاقتور حلقوں سے ڈیل کرکے ہی آیا ہے، عمران خان

پروازوں کی سلاٹس کی منسوخی سے پی آئی اے کا لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مستقبل کا آپریشن متاثر ہوجاتا، اور پی آئی اے کو دوسرے درجے کے ایئر پورٹس گیٹوک یا لوٹن منتقل ہونا پڑتا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے پرکشش سلاٹس کو محفوظ کرنے کے لیے دوسری ایئر لائنز کے ساتھ بات چیت شروع کر رکھی تھی، قومی ایئر لائن اپنی کم از کم لازمی 7 عدد سلاٹس کو دوسری ایئر لائنز کو عارضی طور پر منتقل کرنا چاہتا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹس کی سلاٹس پی آئی اے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، ہم نے یہ 6 ماہ کے لیے بے بی سیٹنگ کانسپٹ کے تحت دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے یہ ان سے واپس حاصل کرلیے جائیں گے، بے بی سیٹنگ سے یہ ہمارے لیے محفوظ ہوجائیں گے۔

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اس معاملے کی ذاتی حیثیت میں نگرانی کر رہے ہیں۔

یورپین یونین و برطانوی حکام نے پائلٹ لائسنس معاملے پر پی آئی اے سمیت پاکستان کی تمام ایئر لائنز پر پابندی لگا رکھی ہے۔

پابندی کے خاتمے سے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اڑھائی سال گزرنے کے باوجود یورپی اور برطانوی حکام کو مطمئن نہیں کر پایا ہے۔

Related Posts