کراچی کے علاقے ملیر سے 11سالہ بچی لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ملیر سے 11سالہ بچی لاپتہ
کراچی کے علاقے ملیر سے 11سالہ بچی لاپتہ

کراچی: نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے ملیر سے 11 سالہ بچی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملت گارڈن ملیر سے کم سن بچی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی، بچی کے والدین نے تھانہ سعود آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔

ایک بیان میں، والد نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی اور اس کے 3 سالہ کزن کو اسکول چھوڑنے کے بعد، وہ دفتر چلا گیا۔ بعد ازاں انہیں صبح 11:45 پر گھر سے فون آیا کہ ان کی بیٹی ابھی تک گھر نہیں پہنچی۔

اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے بعد والدین کو معلوم ہوا کہ ان کی 11 سالہ بیٹی پہلے ہی گھر کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی فون پر کسی سے بات کرتی تھی۔ اس نے پولیس سے درخواست کی کہ اس کی بیٹی کی بازیابی کے لیے موبائل فون کو ٹریس کیا جائے۔

مزید پڑھیں:اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے 3مغویان کو بازیاب کرالیا

پولیس نے والدین کی شکایت پر اغوا کا مقدمہ درج کرکے لاپتہ لڑکی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

Related Posts