بڑے کاروباری مراکز میں الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم یکم دسمبر سے لازمی قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR seeks income details of doctors, surgeons

کراچی:فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام میگا چین اسٹورز، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، ہوٹلوں، طعام گاہوں اور اسنیک بارز کے لئے یکم دسمبر 2019 سے الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کرنا لازمی قرار دیدیا ہے۔

ایف بی آر کا یہ کمپیوٹرائزڈ سوفٹ ویئر کیش مشینوں سے منسلک ہوگا اور صارفین ایف بی آر کو اپنے ادا کردہ ٹیکس کی جانچ پڑتال کر سکیں گے۔ مقام فروخت(پوائنٹ آف سیل)نئے سافٹ ویئر الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم (ای ڈی ایس)سے منسلک ہوں گے۔

ممبر پالیسی اور ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کے مطابق سیلز ٹیکس قواعد 2006 میں ترمیم کے ذریعہ مذکورہ کاروباری مراکز کو 30 جون 2020 تک ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد اسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس نظام کے تحت لایا جائے گا۔

تیار ملبوسات، مقامی طور پر تیار ٹیکسٹائل مصنوعات، چمڑے اور مصنوعی اشیاء مشروط طور پر کم دام پر فروخت کی جا سکیں گی۔ ان اشیاء کی خوردہ فراہمی معیاری ریٹ سے مشروط ہوگی۔ مجموعی اشیاء کی فراہمی کے سپلائر سسٹم میں ردوبدل کا مرتکب پایا گیا تو وہ دام میں کمی کا حقدار نہیں ہوگا۔

ایف بی آر نے میگا مال میں موجود تمام میگا اسٹورز اور کافی شاپس پر الیکٹرونک ڈیوائس/ سوفٹ ویئر نصب کرنے کی ہدایت کی ہے اور الیکٹرونک انوائس سسٹم متعارف کرانے کے لئے کہا ہے۔ تمام شاخیں اور مقام فروخت ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک ہوں گے۔ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

ایف بی آر نے درجہ اول کے تمام خوردہ فروشوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام مقامات فروخت کو بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے مربوط کر لیں۔

Related Posts