الیکشن 2024: پولنگ سے متعلق شکایات کہاں اور کیسے درج کی جاسکتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن 2024 کی آمد آمد ہے۔ پاکستانی عوام ڈیڑھ ہفتے بعد اگلے پانچ سال کیلئے اپنے نمائندے چنیں گے۔ الیکشن کے موقع پر ہمیشہ ہی دھاندلی اور بد انتظامی کی شکایات سامنے آتی ہیں، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، ایسے موقع پر آپ کیا کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے اس بار پہلی دفعہ عام انتخابات کے دوران پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی ہے، جس کے ذریعے ہر شہری بہ آسانی اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔ 

ای سی پی کے مطابق شہری پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔

ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) قائم کیا ہے جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے علاوہ complaints@ecp.gov.pk ای میل ایڈرس پر بھی اپنی شکایت ارسال کرسکتے ہیں۔

Related Posts