احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست کی ڈیڈ لائن میں 24 دسمبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست کی ڈیڈ لائن میں 24 دسمبر تک توسیع
احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست کی ڈیڈ لائن میں 24 دسمبر تک توسیع

وزیر اعظم عمران خان کے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپس کے لیے درخواست کی ڈیڈ لائن میں 24 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

احساس انڈر گریجویٹ  پروگرام کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات 24 دسمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کروانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ویب سائٹ وزٹ کرکے درج ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری لنک شیئر کرتے ہوئے طلبہ کو آج ہی اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے۔

،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ویڈیو کیمرہ پولیس یونیفارم کا حصہ بنانے سے  پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کارروائی ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔

  مزید پڑھیں: ویڈیو کیمرہ یونیفارم کا حصہ ہوگا فواد چوہدری کی تجویز 

Related Posts