نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد رعایت کرنے کی ہدایات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

education committee calls meeting on Friday
schools

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے۔یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ اسکولز کا اساتذہ و ملازمین کو پوری تنخواہیں دینے سے انکار

کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا،اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

اس سلسلے میں اگر کسی اساتذہ کو اپنی شکایات کا اندراج کرانا ہے تو وہ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرسکے گا۔

Related Posts