الیکشن کمیشن نے تیسرا اسٹریٹیجک پلان 2019۔ 2023 جاری کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف آج سے روزانہ سماعت شروع
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف آج سے روزانہ سماعت شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیسر اسٹریٹیجک پلان 2019۔ 2023 جاری کر دیا ہے۔

بدھ کو اسٹریٹیجک پلان کی لانچنگ تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی اور ممبر کے مسز ارشاد قیصر نے شرکت کی ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہاکہ الیکشن کمیشن تیسرے اسٹریٹیجک پلان کا آغاز کرنے جا رہا ہے،اس سے قبل بھی اسٹریٹیجک پلان پر عمل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پلان پر عمل کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت سارے دارے اسٹریٹیجک پلان ترتیب نہیں دے پاتے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

اسٹریٹیجک پلان پر عمل درآمد کر کے الیکشن کو آزادانہ اور شفاف انداز میں انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی عذرداریوں کو جلد نمٹانے کے لیے پارلیمان کی معاونت انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی اور دیگر اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پارلیمان نے انتظامی اور مالی خود مختاری دی گئی، تاہم اس میں مزید معاونت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی معاونت کے لئے یو این ڈی پی اور ڈی ایف آئی ڈی کا شکر گزار ہوں۔

Related Posts