ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی
ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے توقع کی جارہی ہے کہ کھاد کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ 50 ہزار ٹن کا پہلا جہاز 10فروری کو پاکستان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جنوری 2022 سے 6 لاکھ تن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔ عالمی منڈی میں کھاد کی بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔ 

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت چینی، گندم اور کھاد سمیت مختلف بحرانوں کے حل کیلئے ملکی درآمدات میں اضافے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ گزشتہ برس چینی بھی درآمد کرکے مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی۔ 

گزشتہ برس اگست کے دوران وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست 2021 کوہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔فیصلہ ہوا کہ شام میں پاکستانی مشن 4.42کروڑ سے 200ٹن چاول اور 200ٹن آٹا خریدے۔

Related Posts