کھانے میں انڈے کے استعمال سے بے اولادی سے بچاؤ ممکن ہے۔ جدید طبی تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھانے میں انڈے کے استعمال سے بے اولادی سے بچاؤ ممکن ہے۔ جدید طبی تحقیق
کھانے میں انڈے کے استعمال سے بے اولادی سے بچاؤ ممکن ہے۔ جدید طبی تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدید طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھانے میں انڈے کے استعمال سے شادی شدہ جوڑوں میں بے اولادی اور بانجھ پن سے  بچاؤ کے قوی امکانات ہیں۔

شادی کے بعد ہر شادی شدہ جوڑا ماں اور باپ بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اپنے بچوں کے لیے طرح طرح کے خواب دیکھے جاتے ہیں تاہم بانجھ پن کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عام طورپر نیند کی کمی، زندگی کا طریقہ کار اور آلودہ غذا کا استعمال بانجھ پن کی وجہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی کمی بھی اس کا اہم سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو اور نیگلیریا کے باعث روشنیوں کے شہر کراچی میں دو مریض چل بسے

PCOS نامی بیماری کے باعث خواتین بانجھ پن کا شکار ہوجاتی ہیں اور آئندہ اولاد پیدا کرنے کے لائق نہیں رہتیں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اولاد سے محرومی کا بوجھ صرف خواتین پر نہیں لادا جاسکتا بلکہ مرد بھی اس کے اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنی کہ خواتین۔

بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہارمونز کے نظام میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں بھی بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ اور تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔ ہمارا ذہنی تناؤ اور کیمیکلز جو ہم غذا کے ذریعے جسم کے اندر لے جاتے ہیں، ہارمونز کو متاثر کرتے ہیں۔

جدید طبی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ انڈوں میں کولائن نامی جزو بانجھ پن کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مچھلی، اخروٹ اور انار بھی بانجھ پن کے اثرات کم کرنے کے لیے مفید ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جدید تحقیق سے پتہ چلا تھا  کہ دُنیا میں  بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ، بلند حوصلہ  اور اپنے ہر عمل کے بہتر نتائج کی اُمید ہے۔ بلند حوصلہ اور اُمید رکھنے والے لوگ مایوس افراد کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے تحقیقی جریدے میں ایک رپورٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ لوگ 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کیسے پاتے ہیں؟ اور ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے تحت کسی بھی شخص کی زندگی اتنی طویل ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ اور بہتر نتائج کی اُمید ہے۔جدید تحقیق

Related Posts