کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف میں مبتلا شہری گھروں سے نکل آئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث خوف میں مبتلا شہری گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 7 بج کر 57 منٹ پر کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خوف میں مبتلا شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہرنائی، پشین، زیارت اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ سے 38 کلو میٹر دور مغرب کی سمت میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی اسلام آباد ، راولپنڈی اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رواں برس 16 جون کو راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح میں 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

Related Posts