خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر اور مہمند سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عوام کی بڑی تعداد کلمۂ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.9، مرکز افغانستان میں ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ جبکہ گہرائی 130 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں 5اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے 8 روز قبل پشاور، لنڈی کوتل، علی پور، چنیوٹ، حافظ آباد اور ملحقہ علاقوں ،کالاباغ، شانگلہ، چلاس، گلگت، شاردو، غذر میں بھی محسوس کیے گئے جن سے خوف پھیل گیا۔

پنجاب میں ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ہنگو، ہنزہ اور مہمند تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Posts