چمن میں زلزلے کے جھٹکے، مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کوئٹہ: چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں گرنے والے مکان کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 رہی جس کے نتیجے میں ایک مکان گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے 

مکان گرنے کا واقعہ چمن کے علاقے بلال زئی میں پیش آیا۔ ملبے کے نیچے دب کر 3 بچے دم توڑ گئے۔ 1 خاتون سمیت 5 زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے بیان کے مطابق متاثرہ خاندان کی مدد کی جارہی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس الرٹ کی گئی تھی۔ بارشوں کے باعث کچے مکانات پہلے ہی خستہ حال تھے جنہیں زلزلے سے نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا تھا کہ  اتوار کو پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا کہ زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

Related Posts