بلوچستان میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
بلوچستان میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتوار کو پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

مقامی رہائشی مبینہ طور پر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ان کی شد ت ریکٹر اسکیل پر 6.8 تھی۔

جس کے نتیجے میں کم سے کم 10افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں اور زخمی شمال مغربی پاکستان، کے پی کے میں ہوئے، کیونکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی، اورنگی ٹاؤن سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

خطے کے لوگ زلزلوں کی وجہ سے خوفزدہ ہیں کیونکہ 2005 میں پاکستان میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے سے 73000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Posts