کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر قائد میں بلوچستان سے آنے والی ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سردی کی یہ لہر ماہ دسمبر تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن بلوچستان اور کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کے باعث کراچی میں رواں ہفتے سردی بڑھے گی۔
موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سردی کی لہر آئے گی، جو ماہ دسمبر میں بھی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی