شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، اب تک کی اطلاع کے مطابق یہ حملہ تین ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔
امریکہ کی طرف سے بھی اس حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حملے میں ‘سیرئین فری آرمی’ کے دو اہلکار زخمی ہو ئے ہیں۔
امریکی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز شامی علاقے التنف میں کیے گئے اس ڈرون حملے سے کوئی امریکی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔
امریکی سینٹ کام جو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات اور فوجی اہداف کے لیے بروئے کار ہے۔
اس نے ڈرون حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر دو حملہ آور ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر گرا دیا گیا۔ جس سے یہ حملہ جزوی طور پر ناکام ہو گیا۔
جبکہ ایک ڈرون نے فوجی اڈے کے کمپاونڈ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ‘سیرئین فری آرمی’ کے دو فوجی زخمی ہو گئے۔ مگر امریکہ کو کئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے۔