ڈریم پیئرمیں شعیب اختر نے عمران خان اور نسیم شاہ کوجوڑی دار بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dream Pairs: Shoaib Akhtar chooses Imran Khan, Naseem Shah as partners

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے ڈریم پیئر کا سلسلہ شائقین اور کھلاڑیوں میں  یکساں مقبولیت اختیار کرگیا، دنیا کے تیز ترین گیند بار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سابق کپتان عمران خان اور نوجوان پیسر نسیم شاہ کو اپنا جوڑی دار چن لیا ہے۔

سابق اور موجودہ کرکٹ ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سے باؤلنگ پارٹنر کے انتخاب میں شعیب اختر نے عمران خان اور نسیم کا نام منتخب کیا۔

شعیب اختر نے کہاکہ اگر میں کسی سابق فاسٹ بولر کا انتخاب کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنے دونوں بولنگ کیریئر کی چوٹی پر عمران خان کے ساتھ باؤلنگ کرتا تو میں بہت خوش قسمت ہوتا۔ اگر ہم اکٹھے باؤلنگ کرتے تو ہمارے پاس اسٹمپ پر حملہ کرنے کی حکمت عملی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ میرے بائولنگ کے اسٹائل اور جذبے کو دہرا سکتے ہیں۔ اسی حملہ آور رویے کے ساتھ نسیم شاہ اور میں ایک اچھی جوڑی بناتے۔

بولرز کے انتخاب کا معیار کم سے کم 75 ٹیسٹ وکٹیں ہیں جبکہ 46 ٹیسٹوں میں شعیب اختر نے 178 وکٹیں حاصل کیں،معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود (چار ٹیسٹ میں 13 وکٹیں) نسیم شاہ کو وسیم اکرم اور شعیب اختر نے مستقبل کے اسٹار کے طور پر منتخب کیا ہے۔

ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنا پارٹنر منتخب کرنے پر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی لیجنڈری بولر کے اعتماد پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے مایہ ناز کرکٹروسیم اکرم نے کھانا بنانا کیوں شروع کردیا، اصل وجہ سامنے آگئی

نسیم شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد شعیب اختر کا انتخاب بننے پر خوشی ہوئی۔ میں شعیب اختر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا باؤلنگ پارٹنر نامزد کیا ، یہ آئیڈیل باؤلر تھے اور ان کی تعریف میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

Related Posts