کراچی: جامعہ اُردو کی سینیٹ کا اجلاس صدر پاکستان و چانسلر جامعہ اردو کی صدارت میں منعقد ہوا ‘ جس کے ایجنڈے میں نگران دفتر شیخ الجامعہ کے تقرر’ ایمرجنسی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی سمیت دیگر اہم ایشوز شامل تھے۔
اجلاس میں سینیٹ کے اراکین نے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی جگہ کسی سینئر پروفیسر کی تعیناتی کی سفارش کی جس کے بعد صدر پاکستان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء قیوم کو جامعہ اردو کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
اجلاس میں سینیٹ کی تین رکنی ایمرجنسی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس پر سینیٹ اراکین نے توثیق نہیں کی۔ جس کے بعد ایمرجنسی کمیٹی کے تحت ڈپٹی چیئر سینیٹ کو نگران دفتر شیخ الجامعہ بنانے کا فیصلے کی توثیق نہ ہوئی۔
جس کے بعد سینیٹ اراکین کی اکثریت کی مخالفت کی وجہ سے ایمرجنسی کمیٹی کے فیصلوں کی جانچ کیلئے ڈاکٹر ضیاء قیوم اور وفاقی وزارت تعلیم کے سیکرٹری محمد وسیم پر مشتمل دو رکنی ریویو کمیٹی بنا دی گئی۔ مستقل وائس چانسلر کو بھاری بھر کم معاوضہ دینے کی ظہیر رشید کی درخواست کو صدر پاکستان نے رد کر دیا۔
ادھر سینیٹ اجلاس میں بیرون ملک سے ممکنہ طور پر آنے والے مستقل وائس چانسلر کی تنخواہ کو بھاری بھر کم بنانے کی سفارش کی گئی جس کو صدر پاکستان نے رد کرتے ہوئے تنخواہ کے علاوہ 5 لاکھ روپے اضافی بطور ایکسپیٹریٹ الاؤنس دینے کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں: جامعہ اُردو سلیکشن بورڈمیں مخصوص امیدواروں سے پیسے لینے کا انکشاف