ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Shamshad Akhtar elected as first female PSX chairperson

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سابق گورنر اسٹیٹ بینک و نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب کرلیاگیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب ہو گئی ہیں، ڈاکٹرشمشاد اخترپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئی ہیں۔

ترجمان پی ایس ایکس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج بورڈ نے 4 مئی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاکٹرشمشاد اختر کو چیئرپرسن منتخب کیا، ڈاکٹرشمشاد اختر گورنر اسٹیٹ بینک اور نگران وزیر خرانہ بھی رہ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین کے نیشنل بینک میں غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات پراثرانداز ہونے کاانکشاف

پی ایس ایکس نے 29 اپریل کو اپنے بورڈ میں تین آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کا اعلان کیا تھا، ان میں جاوید قریشی ، محمد صلاح الدین منظور اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل ہیں جو اب 4 مئی کو منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران چیئرپرسن منتخب ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعزازی منصب پر بھی فائز رہی ہیں، انھوں نے 1990 کی دہائی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک میں اپنے دور حکومت میں کیپٹل مارکیٹ میں ترقیاتی اصلاحات کی سربراہی کی اور حال ہی میں نگران وزیر خزانہ کی حیثیت سے کیپٹل مارکیٹ روڈ میپ پر کام کیا تھا۔

Related Posts