کورونا وائرس اپنے مریضوں پر صحتیابی کے بعد بار بار حملے کرتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس اپنے مریضوں پر صحتیابی کے بعد بار بار حملے کرتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم
کورونا وائرس اپنے مریضوں پر صحتیابی کے بعد بار بار حملے کرتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنے مریضوں پر صحتیابی کے بعد بھی بار بار حملے کرتا ہے، ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں 3 بار کورونا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں کورونا وائرس پر گفتگو کرتے ہوئے ہیلتھ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار مریضوں پر وائرس پلٹ کر حملے کر رہا ہے۔ میں نے ایسے کیسز کا مشاہدہ کیا جنہیں 3 مرتبہ کورونا وائرس لاحق ہوا۔

ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا وائرس کے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ایسے ایک درجن کیسز میرے پاس آئے ہیں جو بار بار کورونا کا شکار ہوئے، لیکن یہ ہوسکتا ہے کہ ایسے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہو جن پر وائرس پلٹ پلٹ کر حملے کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سائنس دانوں نے اپنی نئی تحقیق میں دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے معتدل کیسز والے مریض بھی طویل المعیاد کوروناعلامات کا سامنا کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس سے قبل ماننا تھا کہ طویل المعیاد علامات کی صورت حال شدید کورونا کیسز میں پیدا ہوتی ہے لیکن نئی تحقیق میں یہ خیال غلط ثابت ہوا۔ کورونا کے معتدل کیسز میں بھی علامات کئی ماہ تک برقرار رہتی ہیں جن میں تھکاوٹ، سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں کے کوروناعلامات سےمتعلق نئےانکشافات سامنےآگئے

Related Posts