مجھے بلیک میل نہ کریں، ووٹ نہیں دینا تو مت دیں، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے بلیک میل نہ کریں، ووٹ نہیں دینا تو مت دیں، وزیر اعظم
مجھے بلیک میل نہ کریں، ووٹ نہیں دینا تو مت دیں، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بلیک میل نہ کریں اور اگر آپ نہیں چاہتے تو مجھے ووٹ نہ دیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے حکومت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ”اگر آپ مجھ سے مطمئن نہ ہوئے تو میں حکومت کسی اور کے حوالے کر دوں گا“۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس سپلیمنٹری فنانس بل کے حوالے سے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔

تاہم، رپورٹس کے مطابق، صورتحال خراب ہوگئی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کے سب سے زیادہ حمایتی ساتھی خٹک نے مہنگائی اور منی بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پرویز خٹک نے سب سے پہلے وزیر توانائی حماد اظہر سے بات کی اور اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو واپس لانے کے لیے علی زیدی اور مراد سعید کو بھیجا لیکن واپس آنے کے بعد پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ بجلی اور گیس پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی اس میں قلت کا سامنا ہے۔ پرویز خٹک نے وزیر اعظم سے کہا کہ ” ہم نے ہی آپ کو وزیر اعظم منتخب کرایا ہے”

مجھے وزیراعظم پر 100 فیصد اعتماد ہے:

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان پر سو فیصد اعتماد ہے۔ ہم نے میٹنگ میں صرف کچھ مسائل پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ میڈیا پر ان رپورٹس کو دیکھ کر ”حیران” رہ گئے جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میٹنگ کے دوران کچھ ”ہنگامہ” ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:چند دن کی وزارتِ عظمیٰ کی خاطر نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے، مریم نواز

پرویز خٹک نے پارٹی میں فارورڈ بلاک ہونے کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ ووٹ نہ دینے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

Related Posts