اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے، وفاق کے تحت 400 ادارے ختم کرنے جا رہے ہیں، عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، نوکریاں دیں گے تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔
بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا، انھوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ ہر بیان کے ساتھ یہی کیا جاتا ہے، نیوز سرخیاں سیاق و سباق سے ہٹ کر بنا دی جاتی ہیں۔
حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے، کہا تھا نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2019