ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2زخمی حالت میں گرفتار
ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلستان جوہر پولیس کا موسمیات روڈ بلاک 6 گلستان جوہر دبئی ہاؤس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو ڈاکو 125 موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے،گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر روکنے کا اشارہ کیا۔

ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے پیچھا کیا، ملزمان نے پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے،زخمی حالت میں گرفتار دونو ڈاکو افغان شہری ہیں،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذین اللہ اور جمعہ خان افغانی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ڈکیتوں سے چھینے ہوئے دو عدد موبائل فونز،نقدی اور غیرقانونی اسلحہ دو عدد پسٹل بمع راؤنڈ برآمد کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے شہری بنام ارسلان کا چھینا ہوا پرس،شناخنتی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات بھی برآمد کرلئے گئے۔

ملزمان سے برآمد شدہ 125 موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برنگ لال کی تصدیق کی جا رہی ہے،ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts