سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani criticized the Sindh government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زوال کی کہانی بہت دردناک ہے،سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے زرداری اور شریفوں کے ساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

مفادات کی خاطر کیا جا نے والا اتحاد اپنے انجام کو پہنچا پی ڈی ایم کی رسوائی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو کافی جگہ دھوکہ دیا اور ن لیگ کو فرنٹ پر کر کے خود پیچھے ہٹ گئے،پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کبھی بھی استعفیٰ نہیں دے گی،کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ ان کی سندھ میں بھی آخری حکومت ہے۔

جیسے دوسرے صوبوں میں پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ گیا ہے آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد تک رہ جائے گی، انہوں نے کہا کہ مسترد سیاستدانوں کے ٹولہ کو ہر مقام پر شکست اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

کیونکہ یہ بد نیت لوگ ہیں جو اپنی کرپشن بچانے کے لیئے نکلے تھے اور رہی سہی ساکھ بھی تباہ کربیٹھے،مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو حکومتی حلوے کی عادت ہے اور وہ آجکل ان کو مل نہیں رہا ہے اس لئے وہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کندھوں کو استعمال کرکہ اپنا حلوے کا بجٹ دوبار ہ منظور کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ جماعتی اتحاد نے ہر حربہ استعمال کر لیا لیکن وہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او نہیں لے سکے ہر طریقے سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوششوں کے بعد پی ڈی ایم کے جنازے کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ذاتی مفادات کا اتحاد بھی ذاتیات کی نظر ہوگیا یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ ذاتی مفادات کے اتحاد جلدی دم توڑ دیتے ہیں پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی مفاد اور ملکی ترقی کو مقدم جانا اور ہر اتحاد کی بنیاد ملکی بقا اور عوامی فلاح ہے اور ہوگی۔

Related Posts