گورنر سندھ سے زیر تربیت 27ویں جونیئرڈپلومیٹک کورس کے غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے فروغ اور باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے میں سفارتکاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ سفارتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کی ثقافت، رسم و رواج، سیاسی و سماجی صورتحال، سیاحت اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت 27ویں جونیئرڈپلومیٹک کورس کے 14 دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد سے گورنر ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے ۔

پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے تقریباً 70 ہزار افراد قربانیاں دیں اور جس کے ساتھ ساتھ کئی بلین ڈالرز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبرو تشدد کو 150 دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہرِ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب ہے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے وافر مواقع موجود ہیں جبکہ سی پیک کی تکمیل کے بعد گوادر شہر بھی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہوگا ۔

سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آسان سفری سہولت کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی فراہم کررہی ہے جبکہ دیگر ممالک بھی اس منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ یقینی ہے۔ بعدازاں غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے زیرِ استعمال اشیاء اور کمروں کا بھی دورہ کیا۔

Related Posts