ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہر آج زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پنجاب، خیبا پختونخوا اور آزاد کشمیر بھی شامل ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج 5اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

اسلام آباد کی ایک دکان میں زلزلے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں مختلف افراد کو زلزلے سے خوفزدہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دکان میں خریداری کیلئے آنے والے افراد زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر دکان چھوڑ دیتے ہیں۔

 

ایک اور ویڈیو میں بھی اسلام آباد میں آنے والے زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے سڑک پر چلتے ہوئے مختلف افراد کو دکھایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث کیمرہ لرز کر رہ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زلزلے کے متعلق زیادہ تر ویڈیوز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ڈالی گئی ہیں جنہیں عوام زیادہ سے زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔

 

Related Posts