مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور معروف اداکار وہاج علی کے نئے رومانوی ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔
ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر ہوگا جسے 7 اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں ییمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے علاوہ بشریٰ انصاری، فرحان علی آغا اور فضیلہ قاضی بھی نظر آئیں گے۔
ٹیزر کے مطابق یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جسے نوراں مخدوم نے لکھا ہے، تاہم اس کے نام کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ڈرامے کے ٹیزر کو ناپسند کررہی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں وہاج کا کردار منفی ہے جس کیلئے فیروز خان اور دانش تیمور جیسے اداکاروں کا کاسٹ کرنا چاہیئےتھا جبکہ کچھ کا یہ خیال ہے کہ جیو کے تمام ڈراموں کی کہانی ایک جیسی ہوتی ہے۔
آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: