کیا محب مرزا دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا محب مرزا دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟
کیا محب مرزا دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکار محب مرزا، جن کی ازدواجی زندگی توجہ کا مرکز رہی ہے، نے حال ہی میں بہت زیادہ قیاس آرائیوں پر بات کی۔ ایک پروگرام میں میزبان کی جانب سے ان سے ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں شادی کے سوال پر محب مرزا نے سر ہلاتے ہوئے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے، شکر الحمد اللہ اب میں زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔

محب مرزا نے اپنی شادی کی تصدیق توکر دی، تاہم انہوں نے اپنی شریک حیات کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین کافی عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:فیروز خان کیساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد خراب رہا، مصدق ملک

محب مرزا نے 2019 میں اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ آمنہ شیخ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس جوڑے کی شادی کو 14 سال ہو گئے تھے۔ مرزا اور شیخ کی شادی 2005 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔

Related Posts